اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھرہی طرح سجاول میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی جعلی نام سے شیعہ مخالف فرقہ وارانہ ریلی ، حکومت خاموش

واضح رہے کہ گزشتہ بیس دن ملک بھرمیں یہ کالعدم تنظیمیں اپنےسعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر امن وامان کو داؤ پر لگارہی ہیں

شیعیت نیوز: آل سنی پارٹیز، سنی ایکشن کمیٹی اور سیرت کمیٹی سجاول جیسے جعلی اور فرضی ناموں کے ساتھ کالعدم سپاہ صحابہ ملک بھر کی طرح سجاول میں بھی شیعہ مخالف ریلی کا انعقاد۔ شان صحابہ کے نام پر مسجد خالد بن ولید سجاول سے نکالی گئی ریلی میں کافرکافرشیعہ کافر کے نعرے ، حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ریالوں کی بدولت کالعدم تکفیری وہابی جماعتوں خصوصاً سپاہ صحابہ کی جانب سے نام بدل بد ل کر ملک بھرمیں شیعہ مخالف جلسے جلوسوں کا سلسلہ بھرپور اندازمیں جاری ہے ۔ عظمت ، ناموس اور دفاع صحابہ کے نام پر نکالی گئی ان ریلیوں میں یزید پلید کی حمایت اور شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال سرعام جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آخری بار متوجہ کررہا ہوں! آغا حامد علی شاہ موسوی کاشیعہ ٹارگٹ کلنگ پرحکومت کو الٹی میٹم

سجاول کے پر امن ماحول کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گرد عرفان کٹی کی سربراہی میں مسجد خالد بن ولید سے شان صحابہ ریلی نکالی گئی جس میں مقررین اور شرکاء نے شیعہ مکتب فکر کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں، عزاداری نواسہ رسولؐ پر پابندی کا مطالبہ کیا اور کافرکافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ ریاستی سرپرستی میں بےلگام، ایک اور شیعہ عزادار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ بیس دن ملک بھرمیں یہ کالعدم تنظیمیں اپنےسعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر امن وامان کو داؤ پر لگارہی ہیں ،سجاول کی شیعہ تنظیموں اور عزاداروں میں اس فرقہ وارانہ ریلی کے انعقاد کے بعد شدید اشتعال پایا جاتاہے۔  تاحال مکتب اہل بیت ؑ کے پیروکار اپنے علماءواکابرین کی تعلیمات اور ہدایات کی روشنی میں صبر کا دامن تھامے رکھےہیں ، حکومت وقت شاید ملت جعفریہ کے اس صبر کو کمزوری جان کر ان شرپسند عناصر کی مکمل پشت پناہی میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close