اہم ترین خبریںپاکستان

سی پیک پر امریکہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معامالات میں مداخلت ہے ،علامہ ساجدنقوی

موجودہ دور میں استعماری طاقتوں کے اہداف کو سمجھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے سی پیک پر امریکا کے بیان پر اپنے ردّ عمل میں کہا کہ سی پیک پر امریکہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معامالات میں مداخلت ہے ، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اسے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ، بیان سے استعمار کا چہرہ آشکارہو چکا ہے اور استعمار کا مفہوم اور اہداف لوگوں پر واضح ہوگئے ہیں ، موجودہ دور میں استعماری طاقتوں کے اہداف کو سمجھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی

انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی معاشی ، سیاسی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آئے ۔امریکہ کا سابقہ ریکارڈ اسلامی ممالک کے تعلقات کے حوالہ سے اچھا نہیں یہ نہ تو کسی اسلامی ملک کا اچھا دوست اورنہ ہی کسی کا خیر خواہ ہوسکتا ہے ماضی میں جو کچھ امریکہ نے ایرن ،عراق ، شام ،کویت، افغانستان، پاکستان ،ترکی ، کشمیر ، فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ جو رویہ اپنایا اور جو پالیسیاں رہیںوہ سب کے سامنے آشکار ہیں اس لئے اس پر اعتبار کرنا گھاٹے کا سودا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ امریکن کی فطرت میں ہے کہ و ہ کسی ملک کا دوست نہیں ہو سکتا ہے اس لئے پاکستان کو بھی اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط بناتے ہوئے کسی بھی ملک کی ڈکٹیشن کو قبول کئے بغیر ملکی مفاد میںفیصلے کئے جائیں اور ہمسائیہ ممالک سے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close