اہم ترین خبریںپاکستان

مشیر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ محمد تسخیری کی ذات خیر و برکت کا باعث تھی، علامہ ساجد نقوی

اللہ تعالی آیت اللہ محمد تسخیری کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشیر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ محمد تسخیری کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری اسلام کی ایک شناخت شدہ شخصیت تھے، انہوں نے مکتب تشیع کے حقیقی چہرے کو دنیائے اسلام میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ اب سعودی عرب بھی کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کے مختلف منصبوں پر خدمات سرانجام دیں، جیسے مجلس خبرگان، سازمان فرھنگ و ارتباط، مجمع جہان اہلبیتؑ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی وغیرہ۔ ان کی ذات خیر و برکت کا باعث تھی۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close