اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ٹی ایل پی خادم رضوی کاانتقال ،سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس

ترجمان علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آواز اور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔

شیعیت نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت ، ترجمان علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آوازاور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی رہنما معاویہ اعظم کا دورہ کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ سادہ لوح اہل سنت کو ورغلا کر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

شیعہ علماءکونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں علامہ ساجد نقوی کے ترجمان زاہد آخونزادہ نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم علامہ خادم رضو ی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آوازاور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات میں شکست کا ذمہ دار اہم ترین ریاستی ادارے کو قرار دےدیا

خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت اور ختم نبوت کےلئے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے لواحقین و پسماندگان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close