اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری نے انصاف دینے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی انکوائری مکمل ہونے سے قبل گرفتاری کو زیادتی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو انصاف مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ، عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں ، قاضی نیاز نقوی

جعفریہ پریس پر جاری اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گرفتاری غیر معمولی ہے، اس عمل میں شفافیت کا فقدان نظر آتا ہے اور یہ میڈیا مخالف پالیسی کا مظہر ہے، اس اقدام سے اخباری صنعت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ایک خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے، جسے دور کرنا انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام کیلئےعلامہ راجہ ناصرعباس کاوژن قابل تعریف ہے ، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کو دبانے سے ملک کو نقصان ہوگا اور دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں صحافتی آزادی نہیں ہے، جس سے ملک کی بدنامی ہوگی، انہوں نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثابت ہوچکاہے کہ کرونا وائرس امریکا نے دنیا میں پھیلایا، علامہ سید جواد نقوی

دوسری جانب ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری نے انصاف دینے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ابھی جرم ثابت ہی نہیں ہوا، مگر گرفتاری کو عمل میں لانا انتقامی کارروائی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں معزز و محترم شخصیات کے خلاف اس طرح کے اقدامات نے حکومتی وقار کو مجروح کر دیا ہے، لہٰذا میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے اور اس کیس کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close