اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو چاہیئے کہ وہ انتہاء پسندوں اور ان کی جماعتوں کا محاسبہ کرے، مسلمانوں کے قتل عام کو نہ روکا گیا تو عالم اسلام میں بھارت تنہا رہ جائے گا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدرعلامہ سید ساجد علی نقوی نےرہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اہل بیت ؑ ورلڈ اسمبلی کی جانب سے ہندوستان میں مسلمانوں پر کئے جانیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمتی بیان کی تائید اور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا موثر پیغام قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بازیابی کے بعد ملتان پہنچنے پر سابق مرکزی صدر آئی ا یس او یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ یا ملک ایسے ظلم و ستم کی حمایت نہیں کرتا، مغربی دنیا اور مسلمان ممالک کو نہتے بھارتی مسلمانوں کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا بیان امت مسلمہ کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے دل بھارت میں مسلم کش اقدامات پر غمگین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل باعث نقصان وقابل تشویش ہے، سید ذیشان حیدر شمسی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو چاہیئے کہ وہ انتہاء پسندوں اور ان کی جماعتوں کا محاسبہ کرے، مسلمانوں کے قتل عام کو نہ روکا گیا تو عالم اسلام میں بھارت تنہا رہ جائے گا اور دوسری جانب اہل بیت ؑ ورلڈ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کے دوران اور بعد میں امریکی صدر کے اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت پر مبنی بیان کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں انتہاء پسند ہندووں نے مسلمانوں کے گھروں اور مساجد کو آگ لگاتے ہوئے ایک خونی فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیا، جس کے نتیجہ میں بے گناہ و مظلوم افراد میں سے 53 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close