اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کا علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ایجرٹن روڈ لاہور سے القدس ریلی نکالنےکااعلان

اجلاس میں جمعتہ الوداع، یوم القدس ریلی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نکانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل نے علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پرلاہور میں ایجرٹن روڈ پر القدس ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر پی آئی اے آفس تک جائے گی۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک شوکت علی اعوان، شبیر نقوی، جعفرعلی شاہ، صغیر عباس ورک و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا، علامہ ساجد نقوی

اجلاس میں جمعتہ الوداع، یوم القدس ریلی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نکانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قاسم علی قاسمی نے بتایا کہ اس حوالے سے القدس ریلی میں شرکت کیلئے لیاقت بلوچ، مولانا عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین، علامہ شکیل الرحمان، علامہ اصغر عارف چشتی، محمود غزنوی کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینزوئیلا کا ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا کھلا اعلان

القدس ریلی  بعداز نماز جمعہ لاہور پریس کلب سے شروع ہو گی جو پنجاب اسمبلی کے قریب پی آئی اے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدری سبزواری کریں گے۔ شرکاء ریلی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونگے۔ قاسم علی قاسمی نے اجلاس کے بعد "خبررساں ادارے” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر جمعہ الوداع کو القدس ریلی نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے شرکاء کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ماسک پہن کر شریک ہوں اور سماجی فاصلے کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close