اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کراچی تجارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے۔ کیوں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے پیشگی اقدامات نہ کئے گئے

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور حکومت کا فرض ہے ، کراچی میں زہریلی گیس،کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں، ایک مرتبہ پھر ملک دشمن عناصر کا سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی زہریلی گیس کے واقعہ ، کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملوں پر تشویش اور اظہار مذمت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی لاہور کی تنظیم سازی ،ملک شوکت علی اعوان صدر اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کراچی تجارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے۔ کیوں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے پیشگی اقدامات نہ کئے گئے۔ ماحول دوستی کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھی کسی مبینہ زہریلی گیس کے ذریعے ایک درجن سے زائد افراد کا موت کے منہ میں چلاجانا جہاں انتہائی تشویشناک ہے وہیں تجارتی لحاظ سے بھی ایک بڑا نقصان کا موجب بن سکتاہے، اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی متولی حرم امام رضاؑ علامہ احمد مروی سے ملاقات، شہید قاسم سلیمانی کی تعزیت

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دہشت گردی کے حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک عرصہ بعد دوبارہ دہشت گردی کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، ایسے موقع پر جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اس موقع پر دہشت گردی کا واقعہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے ، ملک دشمن اور انسانیت دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر سر اٹھارہے ہیں جو ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے ذمہ داران کو مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے تمام سانحات میں پولیس اہلکاروں اور دیگر جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت بھی کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close