اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی حکومت کی بھارت نوازی ، سلیم صافی نے نیازی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

واضح رہے نریندر مودی سعودی شاہی حکمران آل سعود خاندان کی خصوصی دعوت پر سعودیہ عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں

شیعت نیوز:سعودی شاہی حکومت کی نام نہاد پاکستان دوستی اور بھارت نوازی  پر نامور صحافی سلیم صافی نے موجودہ حکومت کو آئینہ دکھا دیا ۔ عمران خان کے بجائے مودی کو ڈیووس ان ڈذرٹ کانفرنس میں بلانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ یہ ہے سعودیہ عرب کی دوستی اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: خادمین حرمین شریفین اور کشمیرکے قصاب مودی کا ’سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کااعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں معروف اینکرپرسن سلیم صافی نے کہاکہ گذشتہ سال سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد پیدہ ہونے والی صورتحال میں جب پوری دنیا نے سعودی عرب سے منہ پھیر لیا تھا اور کوئی نامور لیڈر ڈیووس ان ڈذرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے تیار نہیں تھا اس وقت سعودی عرب کے حکمران خاندان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو بطور سٹپنی استعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سال حالات اچھےہیں اور کوئی مسئلہ نہیں تو سعودی عرب پاکستان کو بھول گیااور پھر اپنے دیرینہ دوست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوکانفرنس میں شرکت کیلئے بلا لیا ہے ۔ واضح رہے نریندر مودی سعودی شاہی حکمران آل سعود خاندان کی خصوصی دعوت پر سعودیہ عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے 12منصوبوں پر معاہدوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب حکمرانوں کا قاتل مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینا شرمناک ہے، شاہ عبدالحق قادری

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پاکستان گذشتہ 40برسوں سےہمیشہ سعودی عیاش اور قابض حکمرانوں کے دفاع اور تحفظ کو اپنا شرعی اور آئینی وظیفہ قراردیتا آرہاہے لیکن ان سعودی نمک حرام حکمرانوں نے کبھی بھی امت مسلمہ یا پاکستان کے مفادات کو مقدم نہیں رکھا بلکہ الٹا ہمیشہ کمر میں خنجر ہی گھونپاہے اور ہمیشہ  بھارت نوازی میں ہی مصروف رہاہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close