پاکستان کی اہم خبریں

حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود و نصاریٰ کو شکست دی جا سکتی ہے،ثروت اعجازقادری

امام حسینؑ کی قربانی قیامت تک زندہ و جاوید رہے گی، یوم عاشور پیغام دیتا ہے کہ دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے

شیعت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریمﷺ کے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان و مال اور اولاد قربان کر دینا حسینیت ہے، امام حسینؑ کی قربانی قیامت تک زندہ و جاوید رہے گی، یوم عاشور پیغام دیتا ہے کہ دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے، اللہ عزوجل کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کربلا کی یاد قیامت تک مناتے رہینگے، یزید فاسق و فاجر تھا، جو اقتدار کے نشے میں دین میں بگاڑ پیدا کر رہا تھا، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے، یزید کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے، امام عالی مقام نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں شہداءکربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر مختار علی حیدری، مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد مبین قادری و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر فرعون اور یزید کے ظلم و جبر کا خاتمہ حسینیت کے جذبے سے ہی کیا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود و نصاریٰ کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، یہود و نصاریٰ کے مظالم کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی کرنیوالوں کو جذبہ حسینی سے ختم کرنا ہوگا، باطل قوتوں سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسینؑ دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، تمام مظالم کا مقابلہ کرکے امام حسینؑ اور محمد مصطفیٰﷺ کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آزادی، تحفظ شریعت، احترام آدمیت، بیداری، زندگی، زبردستوں کو زیر کرنے کا پیغام حسینؑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم و فاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو کشمیریوں کے حق میں آواز بلندکرنا ہوگی، جو قومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی، ان کا شمار بھی یزید کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے، دہشتگردوں کا مقابلہ حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کرینگے، باطل کے سامنے حق ڈٹ جاتا ہے اور ہمیشہ فتح حق کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم اور قتل بند کر دے، حسینیت کے پیروکار مودی سمیت بھارت کا شیرازہ بکھیر دینگے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close