اہم ترین خبریںپاکستان

قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں، ایس یوسی دادو

عبدالستار جمالی کو نشان عبرت بناکر آئندہ کیلئے مثال قائم کی جائے

شیعت نیوز: گستاخِ امام مہدیؑ عبدالستار جمالی عرف ستو جمالی کا کیس انسداددہشت گردی منتقل کرنے اور اسے سخت سزادلوانے کیلئے مومنین کا احتجاج تاحال جاری ہے ۔ شیعہ علماءکونسل ضلع دادو کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرے، علامہ باقر زیدی

اس احتجاجی ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کےصدر سید برکت علی کاظمی نے کی جبکہ ریلی میں ضلع دادوکے جنرل سکریٹری سلامت جعفری سیینئر نائب صدر اشفاق حسین انفارمیشن سیکریٹری الطاف سخرانی، تعلقہ دادو صدر آصف علی، فروغ عزا چیئرمین دادو سید ماجد علی کاظمی، زیشان چارن، زوار وقار علی ،اصغریہ علم عمل کے مشتاق حسین سمیت بڑی تعداد میں شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑ شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں ۔ امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی دراصل رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخی ہے۔ عبدالستار جمالی کو نشان عبرت بناکر آئندہ کیلئے مثال قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمات قرآن کے مطابق ملت کے جوانوں کی تربیت آئی ایس او کا نصب العین ہے، عارف حسین

مقررین نے مزید کہاکہ اگر ستو جمالی کو سزاسخت سے سخت سزا نہیں دی گئی تو ہمارے احتجاج میں مزید شدت آئے گی اور آنے والی پیشی کے بعد احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھادیا جائے گا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: ملعون ستار جمالی کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کیلئے ایم ڈبلیوایم کا دھرنا ، ٹائر نذرآتش

یہ خبر لازمی پڑھیں: آل پاکستان سنی تحریک کا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close