اہم ترین خبریںمشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

شیعت نیوز: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھارت کے مختلف علاقوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

سعودی عرب اور متحدہ امارات بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگائیں گے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو پائلٹ ہلاک

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں 70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 ارب ڈالر کے نئے اعداد و شمار متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سامنے آئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2018 میں اعلان کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سرمایہ کاری کے ذریعے ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کیا جانا ہے جہاں بھارتی مارکیٹ کے لیے یومیہ 6 لاکھ بیرل سعودی اور اماراتی خام تیل سپلائی کیا جائے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close