اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کورونا کے بڑے مرکز میں تبدیل

شیعت نیوز : سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کہ اندر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کہ مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کہ اندر وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ریکارڈ تعداد 3366 سامنے آئی ہے جو دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر قرار دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کہاں ہیں؟ بڑا انکشاف

جبکہ تمام جہاں اسلام میں خاموشی سے کورونا وائرس پھیلانے والے سعودی عرب میں عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ لسٹ کہ مطابق کل اموات 932 ریکارڈ کی گئیں ہیں جبکہ بین الاقوامی مبصرین کہ مطابق سعودی عرب میں کل اموات 10 ہزار سے زائد ہیں کیونکہ اس وقت کسی بھی سعودی ہسپتال میں مریضوں کے لیے جگہ موجود نہیں جبکہ شاہی خاندان کے افراد میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی اتحادیوں کی بربریت، اب تک ساڑھے چھے ہزار بچے شہید و زخمی

واضح رہے کہ سعودی عرب کے اہم شہروں ریاض ، جدہ ، دمام ، مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں ۔ جبکہ دو ماہ قبل ترکی کے وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب پہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ کورونا سے متاثرہ افراد کو بغیر اطلاع کہ ترکی بھیج رہا ہے جس کے سبب ترکی میں کورونا کہ متاثرین کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close