یمن

سعودی عرب کے ابھا ایر پورٹ کے حساس حصے پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا نامی ہوائی اڈے پر مسلسل دوسرے ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابہا ایر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس نے اس ایر پورٹ کے حساس حصے کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close