سعودی عرب

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو بھاری جرمانہ اور سخت سزا دینے کا اعلان

شیعت نیوز : سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رک جانے والے عمرہ زائرین نے اگر مقررہ مہلت میں وطن جانے کے لئے اقدام نہ کیا تو انھیں بھاری جرمانہ اور سخت سزا دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگی تاریخ میں سب سے زیادہ حملے کرنے کے باوجود سعودی عرب ناکام رہا۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کیے جائیں گے۔

ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خونخوار ولی عہد نے سعودی حکومت کے 14 اعلیٰ افسروں کو بھی گرفتار کرلیا

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں۔

متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت کی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی

ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی۔

وزارت حج وعمرہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اُٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close