یمن

سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی یمنی صوبوں صعدہ اور حجہ پر وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

شیعت نیوز: سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ اور حجہ پر شدید بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ اور صوبہ حجہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میںمتعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ اس عرصے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ شمالی صوبے صعدہ کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے بھی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر شدید گولہ باری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے توپ خانوں کے حملوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ شہر کے انجینئرنگ کالج پر بمباری کی۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضارکافورس نے جارح فوج کے حملوں کے جواب میں یمن کے شمالی صوبے الجوف اور جنوب مغربی صوبے تعز میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close