سعودی عرب

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری ، متعدد افراد شہید

شیعت نیوز : یمن پر سعودی جارحیت و بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر متعدد بار بمباری کی ہے جس ميں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صنعا میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی اور سعودی عرب کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے قبائل نے بھی ایک کارروائی میں 5 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close