اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی بیت المقدس آمد کےخلاف احتجاجی مظاہرے

شیعت نیوز : سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی کوششوں کے تحت بیت المقدس آمد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

گذشتہ روزاسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ یہ فلسطینی سعودی ٹیم کی بیت المقدس آمد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سعودی فٹ بال ٹیم کے ممبران کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں فلسطینی سعودی ٹیم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

ادھر غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور شہریوں کےدرمیان تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوئے۔ شہریوں کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کے اہلکاروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پرعباس ملیشیا نے فلسطینیوں کو سعودی ٹیم کی آمد کی مخالفت کرنے پربرا بھلا کہا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر رام اللہ اوراس کے بعد القدس کا دورہ کیا۔ سعودی  ٹیم کی آمد کے خلاف فلسطینی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close