اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک یمنی حوثی قبائل نے امریکی ڈرون تباہ کردیا

شیعت نیوز : یمن میں حوثی قبائل نےسعودی عرب کی سرحد کے نزدیک ایک امریکی ڈرون طيارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق يمن کے حوثیوں نے امريکی ساختہ اسکين ايگل نامی بغير پائلٹ والے ايک ڈرون طيارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک مار گرانے کا دعویٰ کيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے کو مار گرا یا

امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے دعوے پر اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

حوثی ترجمان نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا تاکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد ہمارے خلاف بآسانی کارروائی کر سکے۔

حوثی قبائل کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یمن سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کیے گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close