سعودی عرب

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

سعودی شاہ نے کل رات ایک حکم کے ذریعے کبار العلماء اور دیگر اداروں میں بڑے پیمانے پر تبادلے کا فرمان جاری کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل ‌شیخ کی صدارت میں کبار العلماء کے اراکین کو بدل دیا ہے۔

کبار العلماء کے 20 اراکین ہیں جو سب کے سب سعودی مبلغین ہیں۔

سعودی شاہ نے اس حکم میں نیز خالد بن عبدالله اللحیدان کو سعودی عرب کی اعلی عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا ہے جبکہ غیهب بن محمد بن عبدالله الغیهب کو سول کورٹ کا مشیر بنا دیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسی طرح ایک اور فرمان میں 150 افراد کو عبدالله بن محمد آل شیخ کی صدارت میں 4 سال کیلئے پارلیمنٹ کونسل کا رکن منتخب کیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close