اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب نے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے گرد طواف روک دیا

شیعت نیوز: سعودی عرب نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بیت اللہ کے گرد طواف روک دیا ہے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر بیت اللہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے تمام افراد کے لئے خانہ کعبہ کے صحن میں طواف کی اجازت بند کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادا کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

سعودی حکومت کی طرف سے عمرے کی بندش کایہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیےہے،جس کے بعد تاریخ میں ایک بار پھربیت اللہ کے صحن میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: 5 بے گناہ شیعہ نوجوان سزائے موت کی دہلیز پر

اطلاعات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی پھیل گيا ہے جس کے بعد اس نے خانہ کعبہ کے گرد طواف کو بھی روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close