دنیا

سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اقوام متحدہ

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کینیڈا میں سعودی عرب کے ایک سابق انٹیلی جینس افسر کے قتل کی کوشش کے بارے میں سعودی ولی عہد کے خلاف کیس دائر کئے جانے کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اگنیس کیلامارڈ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سابق سعودی انٹیلی جینس افسر سعد الجبری کے الزامات اگر ثابت ہو جاتے ہیں تو اس بات کو تقویت ملے گی کہ سعودی ولی عہد بن سلمان ڈیتھ اسکواڈ کو قتل کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور پھر اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت سانحے کے حقائق برملا ہوں گے، صدر لبنان میشل عون

اقوام متحدہ کی اس رپورٹر نے دو ہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے لئے سعودی عرب سے ڈیتھ اسکواڈ بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب پر دنیا کے مختلف علاقوں میں قتل کے لئے ٹیمیں روانہ کئے جانے جیسے الزامات عائد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اقدام قتل کا مقدمہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عدالت طلب کرلیا

ایک امریکی عدالت نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ہمراہ تیرہ سعودی حکام کو الزامات کا جواب دینے کے لئے طلب بھی کر لیا ہے۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس افسر سعد الجبری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان انہیں سابق سعودی صحافی جمال خاشقچی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور بن سلمان نے جمال خاشقچی کی طرح ان کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لئے ڈیتھ اسکواڈ کینیڈا روانہ کئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close