یمن

یمنیوں کےہاتھوں سعودی عرب کا نواں ڈرون طیارہ تباہ

سعودی عرب کےفوجی اتحاد کا یہ نواں جاسوس طیارہ ہے ،جسے یمنی فورسز نے مار گرایا ہے ۔

شیعت نیوز ؛یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹوں نے جنوبی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

سعودی عرب کےفوجی اتحاد کا یہ نواں جاسوس طیارہ ہے ،جسے یمنی فورسز نے مار گرایا ہے ۔

رواں سال یمنی فورسز نے جولائی میں تین جبکہ جون کے مہینے میں چھے سعودی جاسوس ڈرون طیاروں کو یمن کے مختلف علاقوں میں مار گرایا جا چکا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، اسرائیل ،متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں۔

اس دوران جارح سعودی اتحادکے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close