سعودی عرب

سعودی سیکورٹی فورس کے حملے میں شیعہ نوجوان شہید

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :سعودی سیکورٹی فورس کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک شیعہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ماجد عبداللہ آل آدم نامی یہ نوجوان دس روز قبل اس ملک کے شیعہ آبادی والے صوبے الشرقیہ کے شہر قطیف پر سعودی سیکورٹی فورس کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا۔
سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے سرگرم مذہبی کارکن ابراہیم عیسی آل اسماعیل کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لیا تھا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مجموعی آبادی دس سے پندرہ فی صد بتائی جاتی ہے جو زیادہ تر ملک کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقوں میں آباد ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close