اہم ترین خبریںسعودی عرب

امریکہ میں زیر تربیت 12 سعودی فوجی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے شوقین نکلے

تمام بداخلاق اور بدکردارسعودی فوجیوں کو فوری طور پر امریکا بدر کرنے کا فیصلہ ۔

شیعت نیوز: امریکی زیر تربیت سعودی فوجی چائلڈ پورنو گرافی یعنی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،بچوں کی جنسی تصاویر اور ویڈیوز کے شوقین نکلے۔ تمام بداخلاق اور بدکردارسعودی فوجیوں کو فوری طور پر امریکا بدر کرنے کا فیصلہ ۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

تفصیلات کے مطابق امریکا میں اس وقت سینکڑوں سعودی فوجی اہلکار تربیت کی غرض سے موجود ہیں، جن میں سے بہت سارے امریکی بحریہ کے زیر انتظام تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم ایک درجن کے قریب سعودی نوجوانوں کو اخلاق سے گری سرگرمیوں اور انتہا پسندانہ خیالات رکھنے کے الزام میں امریکا سے فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی اورابو مہدی پر امریکی حملہ اور شیخ زکزاکی کی نائیجیریا میں قید قابل مذمت ہے، ملی یکجہتی کونسل

امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت سینکڑوں سعودی فوجی اہلکار دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے تحت امریکی بحریہ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ 12 سعودی اہلکار ایسے ہیں جنہیں ناپسندیدہ قرار دے کر امریکا سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے حکم پرکوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنیوالےعمران خان ثالثی کی حیثیت ہی نہیں رکھتے، علامہ عابد حسینی

امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہ سعودی فوجی ہیں جو یہاں تربیت حاصل کر رہے تھے مگر ان کے موبائلز اور زیر استعمال کمپیوٹرز کے معائنے سے انکشاف ہوا کہ وہ جنسی زیادتی کی ویڈیوز اور تصویروں کے بہت شوقین تھے، افسوسناک بات یہ تھی کہ کئی سعودی اہلکار چائلڈ پورنو گرافی یعنی بچوں کی جنسی تصاویر اور ویڈیوز کے شوقین پائے گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close