یمن

یمن کے صوبے مارب میں سعودی میزائل حملہ، ۴ عام شہری شہید

یمن کے جنوبی صوبے مارب میں سعودی اتحاد کے میزائل حملے میں 8 شہری شہید یا زخمی ہوگئے۔
المیادین کے مطابق سعودی ی اماراتی اتحاد نے جنوبی یمن کے صوبے مارب میں رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے

یمن کی وزارت صحت کے مطابق ، حملوں میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت چار عام شہری شہید اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج عام شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بناتے ہیں تاکہ عوام یمن فوج کے خلاف میدان میں آئیں۔

سعودی اتحاد کو اسرائیل امریکا اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود بری طرح ناکام ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close