سعودی عرب

سعودی نائب وزیر دفاع کی ایران کے خلاف آشفتہ بیانی

شیعت نیوز: سعودی عرب کے نائب وزير دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے خلاف آشفتہ بیانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی طرف سے جوابی کارروائی نہ کرنے کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور سعودی عرب یمن میں امن و سکون کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ 5 سالوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے اور یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور اب یمنیوں نے سعودی عرب کو جب منہ توڑ جواب دیا ہے تو سعودی عرب یمنی عوام کی دفاعی توانائی کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر بھیانک اور سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں اور سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں کئی ملین یمنی بے گھر ہوگئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close