سعودی عرب

سعودی آئل فیلڈ پر یمنی ڈرون کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ

شیعت نیوز : سعودی عرب کی نیشنل آئل کمپنی آرامکو سے وابستہ الشیبہ آئل فیلڈ اور ریفائنری پریمن کے ڈرون طیاروںنے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دس ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کی نیشنل آئل کمپنی آرامکو سے وابستہ الشیبہ آئل فیلڈ اور ریفائنری پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی الشیبہ آئل فیلڈ اور آئل ریفائنری سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل فیلڈ اور ریفائنری ہے جس میں ایک ارب بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے گذشتہ تین مہینے کے دوران دشمن کے فوجی مراکز اور اہم تنصیبات پر پچاس بار سے زائد حملے کئے جن میں سے سولہ حملے ابہا ہوائی اڈے پر، چودہ حملے جیزان ہوائی اڈے ، گیارہ حملے نجران ہوائی اڈے اور نو حملے خمیس مشیط فوجی چھاؤنی پر کئے گئے۔

یمنی فوج کے کامیاب حملوں کے بعد یمن کی جنگ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا اتحادی ملک، متحدہ عرب امارات اب اس اتحاد سے بتدریج باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close