اہم ترین خبریںیمن

سعودی زیر قبضہ یمنی علاقوں میں داعش کے تربیتی مراکز کے قیام کا انکشاف

شیعت نیوز : یمنی حکام کا کہنا ہے کہ مفرور صدر منصور ہادی اور سعودی عرب کے زیرقبضہ علاقوں میں داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے لئے تربیتی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق؛ صلاح الدین میں داعش کے خلاف آپریشن، اہم سرنگ دریافت

رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی تربیت کے لئے ’’شبوہ‘‘ اور ’’ابین‘‘ نامی شہروں میں متعدد مراکز کھولے گئے ہیں جہاں ان دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشت گرد فوج کی داعشی قیدیوں کے لئے حمایت

یمنی دارالحکومت صنعا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے زیرقبضہ علاقوں میں داعش اور القاعدہ کے درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خلاف انڈیا ، پاکستان، روس اور چین متحد ہوں۔ جواد ظریف

انہوں نے کہا زیر تربیت دہشت گردوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔

یمنی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ شبوہ اور ابین کو تکفیری دہشت گردوں کی آماجگاہ بنایا گیا ہے اور ’’جعار‘‘ نامی شہرمیں بھی تکفیری دہشت گردوں کے کئی تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور یواے ای القاعدہ سمیت داعش کو اسلحہ فراہم کررہا ہے،عرب میڈیا

واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے اور یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے خلاف اب تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close