سعودی عرب

سعودی عدالت نے شیعہ عالم دین کو 12 سال قید کی سزا سنا دی

آل سعود کی نام نہاد عدالت نے شیعہ عالم دین کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے پر 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

شیعت نیوز:آل سعود کی نام نہاد عدالت نے شیعہ عالم دین کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے پر 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نام نہاد عدالت نے علامہ محمد الحبیب کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے الزام میں 12 سال قید اور 5 سال تک ملک کے باہر جانے پر پابندی کی سزا دی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود رژیم کی جانب سے ملک مقیم شیعہ شہریوں کے خلاف ان ظالمانہ اقدامات کا مقصد انہیں طاقت کے زور پر کچلنا ہے اور آمرانہ انداز میں عوام کے منہ بند کروانا ہے تاکہ کوئی عرب شہزادوں کو ان کی کرپشن اور غلط پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنانے کی جرات نہ کر سکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close