اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودیہ میں مسلح افواج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

شیعت نیوز :سعودی عرب نے مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے سعودی عرب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے وہابی ازم ختم اور مغربی تہذيب شروع ہوجائےگی ۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں سفری، گاڑی چلانا اور ہوٹل میں اکیلے قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی ہے۔ سعودی عرب نے نامحرم لڑکی اور لڑکے کو ایک کمرے میں سونے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ملک میں وہابی ازم کو ختم کرکے مغربی تہذیب کو فروغ دے رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close