پاکستان

سیرت نواسہ رسولؐ ،امام حسینؑ امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ ہے، اسد عباس نقوی

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی تعلیمات اور ان کا مشن عالم اسلام کے لئے عملی نمومہ ہے

شیعت نیوز :سیرت نواسہ رسولؐ ، امام حسینؑ امت مسلمہ کی نجات اور بقا کا واحد راستہ ہے،امام حسینؑ کی فکر ،تعلیمات اور ان کے مشن پر عمل کرتے ہوئے اقوام عالم میں حقیقی دین محمدؐکی ترویج کی جا سکتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اور چیئرمین اتحادِ اُمت مصطفٰیؐ پاکستان نے لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امت مسلمہ کی نجات نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی تعلیمات اور ان کا مشن عالم اسلام کے لئے عملی نمومہ ہے اور فکر حسینیؑ پر عمل کے زریعے ہی دین محمدؐ کی ترویج ممکن ہے۔انھوں نے امام حسین علیہ السلام کو اُمت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینیؑہی وہ واحد راستہ ہے کہ جس پر چلتے ہوئے نا صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امام حسین ؑپوری بشریت اورانسانیت کے نجات دہندہ ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

مظلومین کشمیر و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسد عباس نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے،کشمیر ، فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ درس کربلا ہے کہ جس پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی ممکن ہے۔ پر دور کے یزید کے لئے کاری ضرب ہے۔ کشمیر و فلسطین کے عوام کو چاہئے کہ وہ سیرت امام حسینؑ پر عمل کرتے ہوئے اپنے مقابل دشمن کے خلاف بھرپور قیام کریں، انشاء اللہ کامیابی یعنی ظالم سے آزادی انکا مقدر ٹھہرے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close