پاکستان

اپوزیشن لیڈرجی بی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرپری پول دھاندلی کی سازش سے آگاہ کردیا

گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت من پسند تبادلوں و تقرریوں اور 30 کروڑ کے منصوبے اپنے پارٹی ممبران کے ذریعے من پسند افراد میں تقسیم کر کے آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیعت نیوز: اسلامی تحریک کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے الیکشن کمیشن پاکستان کو جی بی کے آئندہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کو روکنے کیلئے تحریری درخواست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر صفدر گیلانی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت من پسند تبادلوں و تقرریوں اور 30 کروڑ کے منصوبے اپنے پارٹی ممبران کے ذریعے من پسند افراد میں تقسیم کر کے آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتوں کے مہرے پاکستان کے استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

صوبائی حکومت نے الیکشن کے قریب مختلف جگہوں کے اہم انتظامی عہدوں پر من پسند افراد کے تبادلے کر دیے ہیں، چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کے حوالے سے اپوزیشن ممبران کو نظر انداز کرتے ہوئے دیوار سے لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور پاکستان کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے جارحانہ عزائم ایک ہیں،رضا ربانی

صوبائی حکومت نے مذہبی حلقوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کیلئے مخصوص مدارس اور مساجد کو کئی ملین روپے مختص کر دیئے ہیں، صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آرٹیکل 218 کے تحت ضروری اقدامات کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہوگا تاکہ ووٹرز آزادی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی سرکار سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا،علامہ اقتدارنقوی

ان خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگائے اور مسلم لیگ نون کے ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کو روک دیا جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close