اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھوانےکیلئےتعاون پر اتفاق

دونوں ہم منصبوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی آفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا

شیعت نیوز: شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیوں اٹھانےکیلئےتعاون پر اتفاق ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لو دریان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ہم منصبوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی آفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے باعث فرانس میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے فرانسیسی اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ فرانس میں مقیم کورونا وائرس سے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،ڈاکٹرزکی ہدایات پر عمل اور اہل خیر حضرات متاثرین کی بھرپورمدد کریں، آیت اللہ سیستانی

وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے فرانسیسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کووڈ19 دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پھیل چکا ہے اور یہ صورتحال عالمی برادری کی جانب سے مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ ایران میں درپیش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ نے ایران سے فوری طور پر پابندیوں کے خاتمے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایرانی حکام قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا متاثرین کی تعدادمیں مسلسل اضافہ،عوام گھروں سے باہر نکلنا ترک کردیں، علامہ راجہ ناصرعباس

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلات اور نقل و حرکت پر لاک ڈاؤن جاری ہے اور 80 لاکھ کشمیری کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم معلومات اور ضروری طبی اشیا سے محروم ہیں۔ وزیرخارجہ نے ترقی پذیر ممالک کے نازک مالیاتی نظام کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے مطالبے کو اجاگر کیا اور یورپی یونین، جی-7، اور اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے رکن کی حیثیت سے ان مسائل پر فرانس کے تعاون کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ملی تنظیمات کی جانب سے ملتان قرنطینہ سنٹر میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری

فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ آئی ایم ایف اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی مسائل کا مسئلہ جی 20 کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر 26 مارچ کو فرانس اور پاکستان کے مابین طے شدہ دو طرفہ اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کرنے کی تجویز دی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان نے اس مشکل گھڑی میں فرانس سے اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے فرانس میں مقیم کورونا وائرس سے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close