اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شاہ محمودقریشی کا کورونا وائرس سے مقابلےکیلئے ایران پرسے عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کیلئے موثر کردار اداکرنے کی اپیل کی تھی۔

شیعت نیوز: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر پڑوسی ملک ایران پہ عائدعالمی اقتصادی پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کی اپیل کی ہے اور اقوام عالم پہ زور دیا ہے کہ اس کھٹن وقت میں ہمیں ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے اور ایران سے پابندیاں فوری ہٹائی جائیں، تاکہ وہ اپنے شہریوں کی قیمتی جانیں بچا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی صدر آئی ایس او کا تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،زائرین کی حالت پر اظہارتشویش

سوشل رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اپنے پیغام میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا سے نبردآزما ہے۔ ہمیں اس کھٹن اور کڑے وقت میں ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چاہتی ہے کہ جن زائرین میں کرونا وائرس نہیں وہ بھی کرونا کے شکار ہو جائیں، عظمیٰ بخاری

شاہ محمودقریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران پہ عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں، تاکہ ایران اپنے تمام تر وسائل استعمال کرکے کورونا وائرس سے اپنے شہریوں کی قیمتی جانیں محفوظ بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی غفلت اور نا اہلی کے سبب تفتان بارڈر پر درجنوں زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ، اہم رپورٹ

واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کیلئے موثر کردار اداکرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر ناصرشاہ اور علامہ شہنشاہ نقوی کا سکھر قرنطینہ سینٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ

جبکہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی عالمی برادری سےمطالبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close