اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شہنشاہ نقوی نے شیعہ فقہاء کے فتاویٰ اور قائدین کی رضامندی سے انتہائی اہم اور حیران کن اعلان کردیا

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی مزید کہاکہ مساجد و امام بارگاہیں کھلی رہیں گی، احباب انفرادی عبادت اور توسل انجام دیں

شیعت نیوز: نامور شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ فقہا کے فتاویٰ اور قائدین ملت جعفریہ کی رضامندی سے انتہائی اہم اور حیران کن اعلان کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

گورنرہاؤس کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام مفتیان اہل سنت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ بمطابق فتاویٰ مراجع وفقہائے امامیہ ، پاکستان کے تمام اکابرین بشمول سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی ، علامہ حیدرعلی جوادی ،علامہ سید ارشاد حسین نقوی ،ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کراچی،مجلس ذاکرین امامیہ کراچی، آئمہ جمعہ وجماعت سندھ،ہیت مدارس امامیہ سندھ سے مکمل ہم آہنگی کے بعد اعلان کیا جاتا ہے کہ نماز جماعت، جمعہ اور دیگر مذہبی و عقیدتی بلکہ ہر قسم کے اجتماعات کے انعقاد کو روک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ناصرشیرازی کی سربراہی میں المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی مزید کہاکہ مساجد و امام بارگاہیں کھلی رہیں گی، احباب انفرادی عبادت اور توسل انجام دیں اور ماہرین طب کی آرا پر عمل کریں۔ہم بھی حکومت پاکستان سےرجوع الی اللہ کیلئے مکمل ماحول بنانے اور علمائے کرام کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close