اہم ترین خبریںپاکستان

انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی رہنما اچھے پیغام کے ساتھ ساتھ قوم کو باور کروائیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور تمام تر حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

شیعت نیوز: نامور شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ زندہ قو میں مصائب و مشکلات اور کٹھن وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں، ہمیں سخت دور میں صبر و تحمل اور برداشت کے ساتھ ساتھ ٹھوس کردار اور خداوند تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے کرونا وائرس پھیلا، حامدرضا

اس پر آشوب دور میں ہمیں اپنے رب سے اپنی امید وابستہ رکھ کر ہی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے جس کے ساتھ ساتھ یکجہتی، وحدت اور آپس کے اتحاد کو فروغ دینا بھی نہایت ضرورت ہے کیونکہ انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ظلم پر ظلم ،ملتان قرنطینہ سے لیہ پہنچنے والے 66زائرین گھرکے بجائےبہادر سب کیمپس منتقل

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی رہنما اچھے پیغام کے ساتھ ساتھ قوم کو باور کروائیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور تمام تر حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارے رہبر و رہنما محمد (ص) و آل محمد (ع) اور امام زمانہ علیہ السلام موجود ہیں۔ جو تمام تر حالات میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں لہٰذا مسلمانوں کو ہمت و حوصلے کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close