اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں خونریزی پر مسلم دنیا کی پراسرارخاموشی افسوسناک ہے، شہریار آفریدی

آفریدی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے پوری دنیا کے مسلمان اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے لئے آواز اٹھائیں

شیعیت نیوز: پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب اور مذہب کی بنیاد پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشنز کی تعیناتی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی یزید گردی، عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج شروع

مذہب کی بنیاد پر مظالم کے خلاف منائے جا رہے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا حکمرانوں کے مظالم کے بارے میں 2018ء اور 2019ء میں جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اور او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشنز مرتب کر کے ان جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایم ڈبلیوایم

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں جاری خونریزی اور مذہبی تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بارے میں مسلم دنیا کی پراسرار خاموشی افسوسناک ہے۔ آفریدی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے پوری دنیا کے مسلمان اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے لئے آواز اٹھائیں جو بھارتی فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close