اہم ترین خبریںپاکستان

شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے باوفا محافظ سرفرازبنگش کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

شیعت نیوز: شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒاور ان کے باوفا محافظ سرفراز بنگش کو بچھڑے 7برس بیت گئے۔ شہید کی یاد اور ان کے افکار آج بھی ہمارے دلوں میں روشن چراغ کی مانند تابندہ ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سےجاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی ؒ اور ان کے باوفامحافظ سرفراز بنگش کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے ۔

شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کو 3دسمبر 2013کو ان کے باوفا محافظ سرفرازعلی بنگش کے ہمراہ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جامع مسجد الحسینی ؑ ایوب گوٹھ میں نماز ظہرین کی امامت کے بعد اپنی گاڑی میں یونیورسٹی روڈ سے گذر رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار نقاب پوش مسلح دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علامہ دیدار علی جلبانی ؒ اور ان کا محافظ سرفراز بنگش موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

دونوں شہداء کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتداءادا کی گئی تھی جس میں سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی بعد ازاں سرفراز بنگش کی تدفین چشتی نگر قبرستان میں عمل میں لائی گئی تھی جبکہ شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کا جسد خاکی ایئرایمبولنس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے ٹھری میرواہ منتقل کی گئی تھی جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی ۔

شہید علامہ دیدار علی جلبانیشہید علامہ دیدار علی جلبانی

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close