اہم ترین خبریںیمن

شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک انصار اللہ

شیعت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے جمعے کی رات ایک بیان جاری کرکے جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہيں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اپنے پیغام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ ایرانی اور عراقی پاک شہید، امت اسلامیہ کے شہید ہیں جنہوں نے جنگوں میں آزادی کے حصول اور استعماری طاقتوں سے مقابلے اور امریکہ نیز اسرائیل کے بر سر پیکار رہنے کی کوشش کی، کہا کہ انشاء اللہ ان عظیم مجاہدین کی شہادت اور جاں فشانی، عظیم کامیابیوں پر منتج ہوگی۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کے حریت پسند اپنی آزادی اور خود مختاری، استعماری طاقتوں اور امریکہ نیز اسرائیل کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے، کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ان جرائم کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے اور ان کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دشمنوں نےسبھی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ امت اسلامیہ پر تسلط قائم کرنے کے درپے ہے۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے مزاحمتی محاذ کو دشمنوں سے مقابلے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے امت اسلامیہ کا سپر قرار دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close