مقبوضہ فلسطین

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر فلسطینی استقامتی گروہوں کا ردعمل

شیعت نیوز: فلسطین کے استقامتی گروہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت سے استقامتی محاذ ہرگز کمزور نہیں ہوگا اور استقامتی محاذ دشمنوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ صیہونی حکومت کی نابودی اور سرزمین فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے کی کوشش میں گذارا ۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک انصار اللہ

حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا کہ استقامتی قوتیں صیہونی دشمن اور علاقے میں شرانگیزی کے اصلی مرکز کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی اور سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ شہید سلیمانی کا خون قاتلوں اور غاصب صیہونی حکومت کو نابود کردے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو قدس بریگیڈ نے عراق میں امریکہ کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی محاذ ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور امریکی و اسرائیلی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روز بروز طاقتور ہوتا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

فلسطین کی نیشنل انیشیٹیو پارٹی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا امریکہ کا دہشت گردانہ اقدام ایک حماقت آمیز کارروائی ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کونقصان پہنچے گا ۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھی کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہمیشہ تمام ملکوں منجملہ فلسطین اور لبنان میں استقامتی گروہوں کے حامی رہے ہیں ۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل ابو احمد فواد نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کا اصل مقصد بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کو آزاد کرانا تھا اور انہوں نے ایک لمحےکے لئے بھی میدان جہاد کو ترک نہیں کیا ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close