اہم ترین خبریںایران

شہید قاسم سلیمانی کی خفیہ معلومات امریکہ کو دینے والے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی

ایران کی عدالت نے شہید قاسم سلیمانی کی خفیہ معلومات امریکہ تک پہنچانے والےامریکی جاسوس کو آج سزائے موت سنا دی

شیعت نیوز : ایران کی عدالت نے سردارشہدائے مدافعان حرم شہید قاسم سلیمانی کی خفیہ معلومات امریکہ تک پہنچانے والےامریکی جاسوس کو آج سزائے موت سنا دی۔

قدرت امریکہ سےقاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی، علامہ راجہ ناصر جعفری

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ محمود موسوی مجد نامی امریکی جاسوس نے قاسم سلیمانی سے متعلق خفیہ معلومات امریکا اور اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی کے ایک جاسوس کو سپاہ قدس اور شہید سلیمانی سے متعلق خفیہ معلومات امریکہ کو فراہم کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی گئی ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائےگا۔

انہوںنے کہا کہ محمود موسوی مجد قاسم سلیمانی کی شہادت سے قبل امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیز سے مسلسل رابطے میں تھا اور شہید قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں سے متعلق بھی معلومات دشمنوں کو فراہم کی گئیں جس سے امریکا اپنے مقصد میں کامیاب ہوا‘۔

یاد رہے کہ اس سال 3 جنوری کو بغداد ایئر پورٹ پر مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی اپنےباوفا ساتھیوں سمیت امریکی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے جس کے بعد دنیا بھر میں مقاومت کی جانب سے امریکہ سے قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج ایران کی عدالت نے شہید سردار قاسم سلیمانی کے ٹھکانے کی خفیہ معلومات امریکہ کو فراہم کرنے والے جاسوس کو سزائے موت سنا دی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close