اہم ترین خبریںایران

شہید مدافع حرم قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ بھولیں گےنہ معاف کریں گے

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم شہید مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ نہ بھولیںگےاورنہ ہی معاف کریں گے۔

انہوں نے شہید مدافع حرم سردار قاسم سلیمانی کی عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء سمیت ٹارگٹ کلنگ کی امریکی کارروائی کو بزدلانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

سید عباس موسوی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے خطے میں انسداد دہشتگردی کے ہیرو، جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی بزدلانہ (امریکی) کارروائی نہ صرف ایک "خودسرانہ قتل” بلکہ اقوام متحدہ کے منشور کی بھی کھلی خلاف ورزی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ امریکہ اس مجرمانہ اقدام کا ذمہ دار ہے جس سے وہ اقوام متحدہ پر اپنی شدید تنقید کے ذریعے ’’بری‘‘ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ہم اس (گھناؤنے امریکی جرم) کو بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے!

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close