ایران

شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام قطعی اور یقینی ہے: جنرل سلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے امریکی دہشت گرد صدرٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے، ہمارا انتقام قطعی اور یقینی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے امریکی دہشت گرد صدرٹرمپ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے، ہمارا انتقام قطعی اور یقینی ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے سپاہ کی مشترکہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جان لینا چاہیے کہ ہم انتقام لینے میں سنجیدہ ہیں ۔ ہم شہید قاسم سلیمانی کا انتقام ضرور لیں گے اور شہید قاسم سلمیانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہم مرد میدان ہیں ہم چھپ کر انتقام نہیں لیں گے ہم ان افراد کو نشانہ بنائیں گے جو میجر جنرل سلیمانی کی شہادت میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک تھے۔

ایرانی سپاہ کے سربراہ نے امریکی صدرٹرمپ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم فکر کرتے ہیں کہ ہم اپنے برادر شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کے جواب میں جنوبی افریقہ میں تمہاری خاتون سفیر کو نشانہ بنائیں گے؟

ہم شہید قاسم سلیمانی کی شہادت میں ملوث تمام افراد کو نشانہ بنائیں گے ہم اپنے قول و فعل میں سنجیدہ ہیں۔ ہم عین الاسد پر حملے کے بعد امریکی رد عمل دیکھ رہے تھے اگر تم نے جوابی کارروائی کی ہوتی تو ہم خطے میں تمہارے وجود کو مکمل طور پر ختم کردیتے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close