اہم ترین خبریںپاکستان

حکومتی ذمہ داران عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

اس وقت پورے شہر خصوصاً سخی حسن سے رضویہ چورنگی تک عوام کا سفر عذاب بن گیا ہے

شیعت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کراچی شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت پر توجہ نہ دینا عوام دشمنی ہے، اس وقت پورے شہر خصوصاً سخی حسن سے رضویہ چورنگی تک عوام کا سفر عذاب بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ اور عوام کرب کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام سکھرمیں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کاشاندارانعقاد

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات اور میئر کراچی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، سی پیک اور تعمیر و ترقی کے نام پر پورے شہر کو کھود کر ڈال دیا گیا ہے جبکہ عوام کے لئے کوئی مناسب متبادل راستے نہیں دیئے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن دہشتگردوں کو جیل میں ہوناچاہئے تھا وہ لال مسجدپرقبضہ کیئےبیٹھےہیں، معصوم شاہ

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ داران عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جبکہ آمد و رفت کیلئے سہولیات فراہم کرنا حکومت اور ریاستی ادروں کا فرض ہے، لہٰذا صوبائی اور شہری حکومتوں کو چاہیئے کہ اس مسئلے پر توجہ دیں کیونکہ عوام کی تکالیف اور پریشانیوں میں اضافہ کرنا باعث افسوس اور شرم ہے، جس کی تکمیل کو پورا کرنے میں حکومت ریاستی ادارے اور شہری حکومت مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close