اہم ترین خبریںپاکستان

آج مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی، علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ یمن، شام، افغانستان، عراق، لبنان، نائجیریا، کشمیر و فلسطین میں کشت و خون کا بازار گرم ہے

شیعت نیوز: خطیب مسجد باب العلم اور نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ امن و محبت، رواداری اور بھائی چارگی کا مہینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تفرقہ بازی نے جہاں پاکستان کا نقصان کیا، وہیں اسلام کا بھی نقصان ہوا ، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہاکہ رسول اکرم (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) کی تعلیمات میں ہم آہنگی، صبر و تحمل اور برداشت کا درس موجود ہےجس سے تمام امت بشریت کو استفادہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کا زائرین کربلا ومشہد کے لئے بڑا اعلان سامنے آگیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی ملیر، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور دیگر مقامات پر منعقدہ مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے علامہ شہنشاہ نقوی کی جان کو شدید خطرات لاحق

انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہوکر طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ مسلمان انتشار اور افراتفری کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمنان اسلام ہم پر حاوی ہیں اور ہر طرف بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم امہ متحد رہے اور مریکی و اسرائیلی سازشوں سے ہوشیار رہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ یمن، شام، افغانستان، عراق، لبنان، نائجیریا، کشمیر و فلسطین میں کشت و خون کا بازار گرم ہے، ان مظالم پر اقوام عالم اور دنیا بھر میں بسنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close