اہم ترین خبریںپاکستان

اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں، خصوصاً مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ان مشکل حالات میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں

شیعت نیوز: دنیا کو امن کا گہورا بنانے کیلئے دامن رسول (ص) سے وابستگی اختیار کی جائے، اس وقت ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اور بے راہ روی کا دور دورہ ہے، بےگناہوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مظالم بھی اپنے عروج پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نھیں کیا جا سکتا، مہدی ہنردوست

ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا ہوگا جو خدا کے نیک اور پسندیدہ بندے ہیں اور جن کی محبت کا حکم واضح طور پر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین اورخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال سنگین ہورہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں، خصوصاً مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ان مشکل حالات میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں جو خانوادہ رسول (ع) کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمات قرآن کے مطابق ملت کے جوانوں کی تربیت آئی ایس او کا نصب العین ہے، عارف حسین

ان کا مزیدکہنا تھاکہ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جائے کہ مسلمانوں کا اتحاد بحال ہو اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوکر ایک دوسرے کی دادرسی کریں، کیونکہ اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں، ایسے میں ہمیں ہوش اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے ہونگے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: او آئی سی امت مسلمہ کا تحفظ کرنے کے حوالے سے ناکام ہو چکی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

یہ خبر لازمی پڑھیں: عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے، آیت اللہ اراکی

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close