اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس

شیعت نیوز: شیعہ عزاداروں کا ردعمل، سندھ حکومت نے علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ تفصیلات کیمطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجلس پڑھنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔سندھ حکومت نے علما سے متعلق پابندی کاترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے ایک سو بیالیس علمائے کی نقل و حرکت اور تقاریر پر پابندی لگائی تھی جس میں علمائے کرام کی نقل و حرکت پر پابندی کا پروانہ سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ کے دستخط سے جاری کیا گیا تھا۔جس پر آج نشترپارک کے مرکزی ممبر سے ردعمل دیتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے نوٹیفیکیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔ علامہ شہنشاہ نقوی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شیعہ عزاداروں نے سخت ردعمل کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے علامہ شہنشاہ نقوی سے رابطہ کیا اور نوٹیفکیشن فوری ختم کرنے اور فہرست میں نام آنے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close