مشرق وسطی

شام: الجبلہ میں دہشت گردوں کا ڈرون تباہ،بشارالاسدکا عام معافی کا اعلان

شیعت نیوز: شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے آج صبح اس ملک کے شمال مغربی الجبلہ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج صبح لاذقیہ صوبے کے الجبلہ علاقے کے حمیمیم ائیر پورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے دہشت گردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا ۔

گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے ائیر ڈیفنس نے لاذقیہ صوبے کے حمیمیم چھاؤنی کے قریب دہشت گردوں کے متعدد دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک فوج کا شام کے صوبے حلب کے متعدد علاقوں پر گولہ باری

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشت گردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے معمولی جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی صدر نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عام معافی سے متعلق صدر بشار اسد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس مارچ دوہزار بیس تک انجام پانے والے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی۔

صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام معافی اطلاق ان مجرموں پر نہیں ہوگا جو بیرون ملک فرار کرگئے ہیں اور اسی طرح اندرون ملک عدالت میں پیش نہ ہونے والے افراد بھی عام معافی کا حقدار نہیں ہوں گے۔

صدارتی حکم نامے میں اسلحہ کی اسمگلنگ اور دھماکہ خیز مواد ملک میں درآمد کرنے والے افراد بھی شامل نہیں ہوں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close