مشرق وسطی

شام کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے اسرائیل کے متعدد میزائل تباہ کردیے

شیعت نیوز : شام کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے اسرائیل کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق شام کے ايئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے شام کی فضائی حدود میں اسرائیل کے متعدد میزائلوں کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شام کے تیل کے علاقوں پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بشار جعفری

شام کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائلوں سے حملہ کیا جنھیں شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ریاست اسرائیل کے خاتمے کا آغاز، دنیا بھر میں 100 سے زائد سفارتخانے بند

دوسری طرف شام اور روس کی افواج نے شام کے صوبہ ادلب کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی اور روسی فوج نے ادلب کے مشرق میں واقع اجناد القوقاز دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی فضائیہ نے شام میں دہشت گردوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

شامی اور روسی فوج کے حملے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

شامی فوج اس آپریشن میں المشیرفہ علاقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close